Preparation of Chawmos Festival finalized
ہزاروں سال پرانا کالاش قبیلے کا سال کا آخری فیسٹیول چوموس شروع ہو چکا ہے
اس فیسٹیول کے دوران انتظامات اور سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے آج ڈی سی آفس لوئر چترال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی، وِنگ کمانڈر 143 وِنگ لیفٹیننٹ کرنل، اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں:
فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
عوام اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک مینجمنٹ، رہنمائی پوائنٹس اور میڈیکل سہولیات سے متعلق اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔
مقامی کمیونٹی کے تعاون سے فیسٹیول کو احسن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چوموس فیسٹیول کے دوران امن و امان، سہولیات اور روایتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے بھرپور اور مربوط کردار ادا کریں گے۔
