News Update

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ڈائریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے KVDA کیمپ آفس عوامی مفاد میں 24/7 کھلا ہے۔

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی وادی بمبوریت میں ہوٹلز کے لیے جاری سیوریج سسٹم پروجیکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے کالاش کمیونٹیز اور اہلیانِ علاقہ کی جانب سے ہوم گیسٹ ہاؤسز کے سیپٹک ٹینکس کو منصوبے میں شامل کرنے کی درخواست اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر کو موصول ہوئی۔

درخواست موصول ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر نے موقع پر ہی متعلقہ ٹھیکیدار کو طلب کرتے ہوئے عوامی سہولت اور ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے حل اور ہوم گیسٹ ہاؤسز کے سیپٹک ٹینکس کو سیوریج سسٹم میں شامل کرنے کے لیے واضح اور فوری ہدایات جاری کر دیں۔

کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عوامی مسائل کے بروقت حل، بہتر سروس ڈیلیوری اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔

Back to top button