وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت وادیِ بریر میں صفائی ستھرائی کی ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں ویلیج کونسل بریر اور کلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے صفائی کے عملے نے بھرپور عملی کردار ادا کیا اور وادی کے مختلف مقامات پر صفائی کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا۔
یہ اقدام وادی کی قدرتی خوبصورتی کے تحفظ، عوام کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی، اور گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق عوامی خدمت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ متعلقہ ادارے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی صفائی، نظم و ضبط اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
#kvda
#kvdachitral
#Chitral
#bumborati



