News Update

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈمیپ کی روشنی میں کلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کی جانب سے وادیِ بمبوریت میں صفائی و ستھرائی کی مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اس مہم میں ویلیج کونسل بمبوریت اور کلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صفائی عملے نے بھرپور عملی شرکت کرتے ہوئے وادی کے مختلف مقامات پر صفائی کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد وادیِ بمبوریت کی قدرتی خوبصورتی کا تحفظ، عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، اور گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صفائی، نظم و ضبط اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی مستقل اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

09-01-2026

Back to top button