وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا جناب شہاب علی شاہ کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت،
کالاش ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے زیرِ اہتمام آج ٹاؤن ہال چترال میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی بمبوریت، بریر، رومبور اور جنجیریت کوہ سے تعلق رکھنے والے مستحق اور ہونہار بچوں و بچیوں میں تعلیمی اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال رؤف ہاشم صاحب، سابق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وزیرزادہ صاحب، تحصیل اسپیکر فخر اعظم اور ڈائریکٹر جنرل KVDA منہاس الدین نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اسکالرشپ پروگرامز پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پروگرام کے دوران یونیورسٹی آف چترال، ڈگری کالج چترال بوائز، ڈگری کالج چترال گرلز کالج اور دیگر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تمام کالجوں اور اسکولوں کے معزز پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور علاقائی عمائدین بھی موجود تھے، جنہوں نے KVDA کے اس تعلیمی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک خوش آئند اور امید افزا قدم قرار دیا۔
#kvda #Chitral
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Lower Chitral
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Jinjirat Koh Valley
Muhammad Sohail Afridi